Chehra hai ke anwaar e do aalam ka Sahifah چہرہ ہے کہ انوار دوعالم کاصحیفہ
13/05/2021Laws of Economics
15/05/2021مائکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس میں شادی سے 27 سال بعدعلیحدگی ہو گئی ہے۔ملینڈا گیٹس نے اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ
— Melinda French Gates (@melindagates) May 3, 2021
ہمارے تعلقات پر بہت ساری سوچ و فکر اور بہت سارے کام کے بعد ، ہم نے اپنی شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے پچھلے 27 سالوں میں ، ہم نے تین بچوں کی پرورش کی ہے اور ایک ایسی فاؤنڈیشن بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جو پوری دنیا میں کام کرتی ہے تاکہ تمام لوگوں کو صحت مند ، پیداواری زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاسکے۔ ہم اس مشن پر اپنے اعتماد کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور فاؤنڈیشن میں مل کر اپنے کام کو جاری رکھیں گے ، لیکن ہمیں مزید یقین نہیں ہے کہ ہم اپنی زندگی کے اگلے مرحلے میں ایک جوڑے کی حیثیت سے مل کر ترقی کرسکتے ہیں۔
بل گیٹس اور اس کی بیوی کی طلاق کے پیچھے کون؟
چینی سوشل میڈیا پران دنوں یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ 36 سالہ غیر شادی شدہ چینی خاتون زی شیلی وانگ کا بل گیٹس کے ساتھ افیر ان دونوں میں اس علیحدگی کی وجہ بنا ہے۔ اس پر چینی خاتون زی شیلی وانگ نے ان افواہوں کی تردید کی ہے اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اور اس کے دوستوں نے بھی انتہائی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ ان کی دوست کسی بھی قسم کے افیر کا حصہ نہیں ہو سکتی۔
آجکل یہ خبر سوشل میڈیا پر خاص کر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے۔
ہر آدمی کے اپنے الفاظ ہیں کوئی کہتا ہے کہ دنیا کا امیر ترین انسان بھی اپنی بیوی کو خوش نہیں رکھ سکا! اور کوئی کچھ کہتا ہے۔
ٹویٹر پر کسی بابا پیشین گوئی نے کہا۔ Mlinda close the gates of bil
کوئی عباسی صاحب ہیں انہوں نے کہا ۔ .Bill Gates Getting Windows Update after 27 years
یہاں تک کہ ہر بندہ اپنے اپنے ریمارکس دے رہا ہے۔ لیکن حقیقت کیا ہے ابھی تک کسی کو نہیں پتا۔
دنیا کی دوسری امیر ترین عورت۔
جس دن ان دونوں کے مابین طلاق کا فیصلہ ہوا اسی دن بل گیٹس نے اپنی انویسٹمنٹ فرم کے ذریعے ملینڈا کے اکاونٹ میں پونے دو ارب ڈالر ٹرانسفر کر دیے تھے۔ جن سے ملینڈا نے میڈیا کی نظروں سے دور رہنے کے لیے 80 ایکڑ پر مشتمل (کیلوینی) نامی ایک جزیرہ جو کہ گرینیڈا سے تھوڑی ہی مسافت پر واقع ہے۔
کیلوینی جزیرہ۔
کرائے پر لے لیا جس کا 24 گھنٹے کا کرایہ ایک لاکھ 32 ہزار ڈالر(تقریبا دو کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ملینڈا اور اس کے بچے باآسانی رہ سکیں جزیرے پر رہنے کا فیصلہ ملینڈا کا تھا۔ ایک سروے کے مطابق بل گیٹس کے ٹوٹل اثاثے 140 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں طلاق کی صورت میں ریاست کے قانون کے مطابق یہ رقم دونوں میں برابر تقسیم ہو گی۔اس صورت میں ملینڈا دنیا کی دوسری امیر ترین عورت بن سکتی ہے۔