International Days
05/07/2021Atomic Habits | James Clear
12/07/2021اگر زمین یہ ایک کام کرنا بند کر دے تو دنیا میں 6 قسم کی تباہی آئے گی
یہ کائنات ہماری سوچ سے زيادہ وسیع ہے اور ہمارا نظام شمسی ایک چھوٹا سا حصہ ہے جس میں ہماری زمین سورج کے گرد اپنے مدار میں گھومتی رہتی ہے۔ اور اس کی یہ گردش دن رات کا سبب ہونے کے ساتھ ساتھ موسموں کی تبدیلی کا بھی باعث ہوتی ھے۔
سائنسدانوں کے مطابق زمین سورج کے گرد 1670 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردش کرتی ہے مگر اس کی یہ تیز رفتاری ہمیں محسوس نہیں ہوتی ہے۔ یہ گردش صدیوں سے قائم ہے اور اسی طرح قیامت تک جاری و ساری رہے گی۔ لیکن سائنسدانوں نے تخیالات و تحقیقات کے گھوڑے دوڑا کر اس بات کی تحقیق کی ہے کہ اگر یہ زمین اچانک گردش کرنا چھوڑ دے اور رک جائے تو اس کے اس زمین پر اور اس کے رہنے والوں پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ان اثرات میں سے کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں۔
تمام چیزیں مشرق کی طرف اڑنے لگیں گی
ناسا کے سائنسدانوں کے مطابق زمین اگر کسی وجہ سےاچانک حرکت کرنا بند کر دے تو زمین پر تمام اشیا جو زمین کی اس تیز رفتار حرکت کی عادی ہیں جمود کے قانون کے مطابق 1600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرق کی طرف اڑنا شروع کر دیں گی ۔ زمین کا سارا نظام تلپٹ ہو جائے گا۔
سونامی کا خطرہ
سمندر کی لہریں اور پانی زمین کی گردش کی وجہ سے سمندر تک محدود ہیں۔ لیکن اگر زمین کی گردش رک جائے تو اس سے سمندر میں موجود پانی بھی آزاد ہو جائے گا جس سے بڑی بڑی لہریں پیدا ہوں گی ۔ ان لہروں کے سبب سونامی کا خطرہ پیدا ہو جائے گا اور ساری زمین پانی کے اندر ڈوب جانے کے خطرات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
تیز ہوا کا طوفان
اگر زمین کی گردش تھم جائے تو جیسے سمندر کا پانی آزاد ہو جائے گا اسی طرح سائنسدانوں کے مطابق ہوا بھی آزاد ہو جائے گی اور 1100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنا شروع کر دے گی۔ زمین کی یہ رفتار کسی بھی چیز کو زمین پر ٹکنے نہیں دے گی اور ہر چیز ہوا کے بگولوں کے ساتھ اڑنا شروع کر دے گی۔
زلزلے آئیں گے
زمین کی گردش اور اس کی کشش ثقل زمین کے اندر موجود چیزوں کو اندر ہی بند رہنے پر مجبور کرتی ہے۔ لیکن اگر یہ گردش ختم ہو جائے گی تو زمین کے اندر ہر چیز حرکت کرنا شروع ہو جائے گی۔ زمین کی تہہ میں موجود لاوا ابلنے لگے گا اور زمین کی سطح سے باہر آنے کے لیے زور لگائے گا جس سے زلزلے آئیں گے۔
موسم ختم ہو جائيں گے
زمین کے اندر دن رات کا ہونا اور موسموں کی تبدیلی اس کی گردش کے سبب ہی ممکن ہے اگر زمین کی گردش رک جائے گی تو موسم کی تبدیلی بھی تھم جائے گی۔ زمین کا جو حصہ سورج کے سامنے ہو گا وہ شدید گرم اور جو پیچھے ہو گا وہ شدید ٹھنڈا ہو جائے گا۔ موسموں کی اس شدت کے سبب تمام حیات ختم ہو جائے گی۔
چاند زمین سے ٹکڑا جائے گا
چاند زمین کے گرد اپنے محور کے گرد گھوم رہا ہے اگر زمین اپنی گردش ختم کر دے گی تو چاند کا محور بھی چھوٹا ہونا شروع ہو جائے گا اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ زمین کے قریب تر آنے لگے گا اور ایک وقت آئے گا جب وہ زمین سے ٹکرا جائے گا۔